ٹریفک لائسنسنگ کے لئے نئی پالیسی جاری

22  ستمبر‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )کرپشن کی شکایات پر لائسنسنگ سینٹرز اور ٹریفک لائنز کے عملے کو ہر چھ ماہ بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ،ڈی ائی جی ٹریفک نے ایس او پیز جاری کر دیے۔تفصیلات کیمطابق ٹریفک لائسنسنگ سینٹرز میں کرپشن کے خاتمے کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی گئی

،کرپشن کی شکایات کے ازالے کیلئے لائسنسنگ سینٹرز کا عملہ ہر چھ ماہ بعد تبدیل ہو گا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اخترسکھیرا کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکی لائسنسنگ برانچزمیں تعینات عملیکینام اور تعیناتی کا عرصہ ڈی ائی جی ٹریفک دفتر بھجوانے کاحکم دیا گیا۔انسپکٹر لائسنسنگ،کمپیوٹر آپریٹر،ڈیوٹی آفیسر،ٹکٹنگ آفیسر کی تعیناتی چھ ماہ کے لئے ہو گی،چالان کلرک،ریڈر ڈی ایس پی،ایم ٹی او،او ایس آئی،انچارج یونیفارم سٹور کی تعیناتی بھی چھ ماہ کے لئے ہو گی البتہ ریڈر سی ٹی او ایک سال کے لئے تعینات ہو گا۔علاوہ ازیں لائسنسنگ برانچ اور لائنز کے عملے کی چھ ماہ بعد ٹرانسفر پوسٹنگ ضروری قرار دے دی گئی،ہر چھ ماہ بعد عملہ تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب دفتر رپورٹ بھجوانا ہو گی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…