تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہیں ٗ این سی او سی کا ردعمل آگیا

7  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 6 تا 30 ستمبر

تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور این سی او سی کے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ ملک میں 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان کے 20 بڑے شہروں میں 18سال سے زائد 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کرلیا گیا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2 شہروں میں18سال سی زائد40فیصدآبادی کوویکسین لگانے کا ہدف تھا، اس ہدف کو 20بڑے شہروں نے پورا کرلیاہے، ہدف پورا نہ کرنے والے شہروں میں کوئٹہ،نوشہرہ،مردان اورحیدرآباد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 35فیصداہل آبادی کوایک ڈوز لگائی گئی ہے ، اسلام آبادمیں 69فیصد،پنجاب میں 37فیصد ، آزادکشمیرمیں51،گلگت بلتستان کی39فیصد ، خیبر پختوانخواہ میں 35،سندھ میں32،بلوچستان کی12فیصد آبادی کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…