اقوام متحدہ نے آئندہ سالوں میں بڑی تباہی کا عندیہ دے دیا

19  جون‬‮  2021

نیویارک (این این آئی ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سالوں میں خشک سالی کرونا وائرس کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانی کی قلت کے باعث خشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مامی میزوتوری نے

ایک رپورٹ میں بتایا کہا کہ آئندہ برسوں میں پانی کی قلت اور خشک سالی آئندہ کی وبا کے طور پر دھانے پر کھڑی ہے جو کرونا سے زیادہ تباہی مچائے گی اور اس وبا کی کوئی ویکسین بھی نہیں بن سکتی۔نمائندہ خصوصی مامی میزوتوری کا کہنا تھا کہ 1998 سے 2017 خشک سالی کے باعث 124 ارب ڈالر کا معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ڈیڑھ ارب سے زائد انسان اس پانی کی قلت کے باعث متاثر ہوئے۔مامی نے اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ جنوبی یورپ اور مغربی افریقہ میں گلوبل وارمنگ کے باعث خشک سالی کا عمل تیز ہوگیا ہے اگر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا تو نقصان کا ازالہ مشکل ہوجائے گا۔کیوں کہ رواں برس 130 ممالک کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ 38 ممالک کو پانی کی قلت اور خشک سالی دونوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ براعظم افریقہ کے وسیع علاقے، وسطی اور جنوبی امریکہ، وسطی ایشیا، جنوبی یورپ، میکسیکو اور امریکہ میں زیادہ اور تیزی سے خشک سالی آسکتی ہے اور یورپ کے 40 فیصد درآمدات بھی متاثر ہوسکتی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…