بلوچستان ، 25 اضلاع میں کل کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا صوبے کے 17 اضلاع میں پورے ہفتے کوئی کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا‎

20  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے25 اضلاع میں 24 گھنٹوں سے کوئی ایک کرونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا جبکہ17اضلاع میں پچھلے ایک ہفتے سے کوئی کرونا ٹیسٹ نہیں ہوا ۔ صوبے کے تین اضلاع صحبت پور، موسیٰ خیل اور گوادر میں کرونا کا صرف ایک، ایک ٹیسٹ کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کے دوران تشویشناک مریضوں کی

تعداد میں اضافے کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھنے لگا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 549 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں، مردان میں 95، گوجرانوالہ میں 88، ملتان 85 اور لاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور میں 72 ، نوشہرہ میں 68 اور سوات میں 65 فیصد مریض آکسیجن بیڈز پر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمرنے کہاکہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث ہسپتال مسلسل بھر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…