فرانس کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور‎‎

20  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گستانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایوان متنازعہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیپڈو کی طرف سے یکم ستمبر 2020 کو ناموس رسالت کی گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کی

اشاعات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے، تمام یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے اور تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے اور اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔ایوان میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ بین الاقوامی تعلقات کے معاملات ریاست کو طے کرنا چاہیئے اور کوئی فرد، گروہ یا جماعت اس حوالے سے بے جا غیرقانونی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔اسکے علاوہ صوبائی حکومتیں تمام اضلاع میں احتجاج کے لیے جگہ مختص کریں تا کہ عوام الناس کے روزمرہ کے معمولات زندگی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے۔کالعدم تحريک لبيک پاکستان کے احتجاج اور ملکی حالات کے پيش نظر قومی اسمبلی اجلاس کا شيڈول ہنگامی بنياد پر تبديل کيا گيا۔ گذشتہ روز اجلاس جمعرات تک ملتوی کیا گیا تھا۔چيف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اپيل کی تھی کہ تمام ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق پی پی پی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا گیا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…