بڑا بریک تھرو،پاکستان اور ایران نے تیسری بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کرلیا

20  اپریل‬‮  2021

کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن )پاکستان اور ایران نے آئندہ چند روز میں مند اور پشین کے مقام پر تیسری بارڈر کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے جبکہ پاک ایران ایم او یوز اضافی

سرحدی گزرگاہوں، مارکیٹوں اور ان سے پاک ایران تیسری بارڈر کراسنگ پاکستان میں مند اور ایران کی طرف پشین میں کھول دی جائے گی۔ایرانی وزیر برائے روڈز اور شہری ترقی محمد اسلامی تیسرے ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا مند، پشین بارڈر کراسنگ سے علاقے کے مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، بارڈر کراسنگ سے پاک ایران عوامی رابطوں، خصوصی مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی سرحدی گزرگاہ کی شروعات حکومت پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی عکاس ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2020 میں پاکستان اور ایران کے درمیان گبد ریمدان بارڈر کراسنگ کا افتتاح کیا گیا تھا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان یہ میر جاوہ تافتان کے بعد دوسری بارڈر کراسنگ ہے۔ منسلک سہولیات کے بارے میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…