میں جہانگیر ترین کی بات سنوں گااور ملوں گا بھی لیکن ۔۔ عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں کیا کہا ؟

20  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس دوران جہانگیر ترین کا تذکرہ ہو ا تو عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی بات سنوں گا اور ملوں گا بھی لیکن کیسز میں چھوٹ نہیں ملے گی وہ قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے حکومتی کمیٹی کے اراکین سے

ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ملاقات ہو گی تو صرف عمران خان سے ہی ہو گی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے جہانگیرترین گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی کے ارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو گا۔جہانگیر ترین کے معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔ نجی ٹی وی کیمطابق جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو، سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…