تھانہ نواں کوٹ پر حملے ، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

19  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی )ڈی ایس پی نواں کوٹ اور پولیس اہلکاروں کو اغوا ء کرنے کے معاملے پر تحریک لبیک کے 300 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں مظاہرین کے خلاف اے ایس آئی محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ایف آئی آر متن کے مطابق

مشتعل مظاہرین نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جن کے پاس پیٹرول بم اور تیزاب کی بوتلیں تھی۔ مظاہرین نے تھانے میں گھس کر آگ لگا دی اور ڈی ایس پی کو اہلکاروں سمیت اغوا ء کرلیا۔ڈی ایس پی نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ڈی ایس پی کو بھی مارنا شروع کر دیا جس کے بعد مظاہرین ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو اٹھا کر مرکز لے گئے۔مقدمے کے مطابق 300 کارکنان جو اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس تھے سی آئی اے میں جانے اور رینجرز پر بھی حملہ آور ہوئے۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 سمیت دفعہ 365، 324، 452، 427، 186، 147، 148، 149، 436، 290، 291، 379 اور 109 شامل ہیں۔ایف آئی آر میں انس رضوی، سید ظہیر الحسن، طارق جاپانی، اعجاز، مہر قاسم، قاری فاروق، مولانا غلام عباس، مفتی عابد رضا قادری، حافظ عثمان شاہ، علی اعوان، سجاد، شاہد، زاہد، طلحہ ڈوگر، صوفی فیض رسول، ملک کاشف، ساجد عارف، غلام مرتضی، جاوید مغل اور علی ارسلان کے نام شامل ہیں۔ ڈی ایس پی نواں کوٹ اور پولیس اہلکاروں کو اغوا ء کرنے کے معاملے پر تحریک لبیک کے 300 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں مظاہرین کے خلاف اے ایس آئی محمد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…