راولپنڈی کے مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، فیض آباد انٹرچینج بند

19  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف ‏مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئےگئے ‏ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے

آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاندی چوک اور‏سسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری ‏روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہےدوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ترجمان کے مطابق شہر کے تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کی کسی بھی شاہراہ کو کسی صورت بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…