آدھی رات کو افسروں کو اغوا ء کرکے جاتی امرا ء کا ریکارڈ تبدیل کرایاگیا،تہلکہ خیز دعویٰ

18  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تحریک انصاف کو ’’تحریک ریکارڈ ٹمپرنگ‘‘ کا نام دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد عمران نیازی اورعثمان بزدار چیف سیکرٹری کو بچانے نہیں آئیںگے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے

آدھی رات کو افسروں کو گھروں سے اغوا ء کرکے جاتی امرا ء کا ریکارڈ تبدیل کرایا،ہمارے پاس سب حکومتی کارندوں اور پیشہ ور ٹھگوں کی تفصیلات آگئی ہیں،پنجاب کی افسر شاہی عمران نیازی اور شہزاد اکبر کی ذاتی نوکری نہ کرے ، سرکاری ملازم ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھاتا ہے ،دبائو یا لالچ میں طاقتور کے ذاتی ملازم بننے والے افسران اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جنگ اسی طبقے کیخلاف ہے جو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرتے ،فردوس عاشق کا لیول نمک میں زیرے کے برابر بھی نہیں،فردوس باجی بڑوں کی لڑائی میں آپ اپنا دامن داغدار نہ کریں،آپ کی نوکری صرف عثمان بزدار کی آنیاں جانیاں اور پھرتیوں کی اطلاعات پہنچانا ہے ،کل پنجاب کی کابینہ نے 6ہزار غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو ریگولر کیا،عثمان بزدار پنجاب کی پوری کابینہ کو اس حصہ وصولی کا حساب دینا ہوگا،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کے دعوے کرنے والی اسی مافیا کو تحفظ دے رہے ہیں،جس ملک کا وزیراعظم جعلسازی سے اپنا محل ریگولر کرائے اس کے قبضہ مافیا کابینہ سے بھی بااثرنکلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…