کرپشن کاکاروبار بند ہونے سے ن لیگ والے ذہنی مریض بن گئے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

17  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی )ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کاکاروبار بند ہونے سے مسلم لیگ (ن) والے ذہنی مریض بن گئے ہیں، لیگی کارندوں کا سرکاری افسران اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کی کرپشن زدہ سیاست کو منوں مٹی تلے دفن کر دیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سوال پوچھتے ہیں دوسروں کو طعنے دینے والے رانا ثنا اللہ کے مفرور قائد کے بچے پاکستان میں ہیں؟ ،شریف خاندان کے بچے اور

ان کے سسرالی خاندان بھی بیرون ملک مفرور ہیں، مسلم لیگ (ن)کے ارسطو جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تین سالوں میں ان کے موقف میں کوئی لغرش نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ جائیداد کا فراڈ ثابت کرتا ہے کہ شریف خاندان نے حکومت کا استعمال سوائے کرپشن اور لوٹ مار کرنے کے کسی اور چیز کے لئے نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…