عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا؟ ن لیگ نے سوال پوچھ لیا

16  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران صاحب کے مسلم لیگ (ن )کے قرضہ لینے کا بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب 2018 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9 یعنی 25 ہزار ارب تھا،عمران صاحب جب قرض

25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا؟ ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے ؟ اْلٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں ،سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020 تک ملک پر 12 ہزار 863 ارب کا قرض بڑھایا جو 72 سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرضہ لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…