دنیا کا سب سے طویل ترین روزہ فن لینڈ میں ہو گا جو کہ 23گھنٹے اور پانچ منٹ کا ہو گا

15  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی )دنیا بھرمیں کل سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے، اس ماہ مبارک میں دین کی طرف سبھی مسلمان مائل ہو جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دین کے رنگ میں رنگ جائیں۔ رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ فن لینڈ وہ ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا پڑے گا ، پھر سویڈن ، ناروے

اور روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا روزہ ہو گا۔اس کے بعد گرین لینڈ کے شہر نوک میں 19گھنٹے 57سیکنڈ کا ہوگا اور سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 11گھنٹے 20منٹ کا ہوگا جبکہ آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجوک میں روزہ 19گھنٹے 56منٹ طویل ہوگا۔ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14گھنٹوں سے زائد ہو گا ۔ اس طرح ہرملک میں سحروافطار کے وقت میں تبدیلی ہوتی ہے اور روزے داراپنے مقامی وقت کے مطابق سحری وافطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجدوں میں حاضری بڑھ جاتی ہے، سجدے طویل اور صدقہ و خیرات عام ہوجاتے ہیں، گھر گھر سے تلاوتِ کلام پاک کی صدائیں بلند ہوتی ہیں، لوگ خود اپنے لئے ہی افطار و سحر کا اہتمام کرتے نظر نہیں آتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کو بھی یہ نعمتیں بہم پہنچائیں۔ راستے میں جگہ جگہ لوگ دوڑ دوڑ کر افطار کراتے بھی نظر آتے ہیں۔ دن مقدس اور راتیں نورانی ہوجاتی ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…