پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ‎

14  اپریل‬‮  2021

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی اس پیش گوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز بعد تیز آندھیوں کے

ساتھ شروع ہونے والا تیز بارشوں کے سلسلے سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں۔  ۔دوسری جانب اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…