ڈسکہ الیکشن میں علی اسجد ملہی کیوں ہارے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

13  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے ڈسکہ میں دھاندلی یہ تھی کہ فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگ ووٹ کیلئے باہر نہیں نکلے ۔نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا علی اسجد ملہی کے حوالے سے پتہ چلا وہ تو حلقے

میں رہتے ہی نہیں ، وہ تو لاہور میں رہتے ہیں ۔ ان کے بارے میں کہا جاتاہے وہ برگر فیملی ہیں۔اصل بات یہ ہے پی ٹی آئی کی الیکشن کی حکمت عملی اور امیدوار کا چنائو ہی غلط تھا۔ پی پی کا رابطہ حمزہ شہبازسے ہے ، پی پی اور ن لیگ کے رابطے بحال نہیں ہوئے ۔ ن لیگ کا ایک گروپ کہتا ہے تصادم سے بچناچاہئے اور معاملات کو افہام وتفہیم سے چلایاجائے لیکن یہ بات نواز شریف اور ان کی بیٹی کو نہیں سمجھائی جاسکتی۔ مسلم لیگ کی حکومت ہوسکتی ہے لیکن مریم نواز کی حکومت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ن لیگ کے اندر تو دھڑے بندی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ یا جہانگیرترین سے مدد مانگ رہی ہے کہ انہیں جنوبی پنجاب میں جگہ دی جائے ۔ ماضی کے حکمران تو کرپٹ تھے لیکن عمران خان نااہل ہیں، ا ن کے ار د گرد نااہل جمع ہوئے ہیں ۔اگر بڑے بھائی پیچھے ہٹ گئے تو خطرہ ہے کہ قومی اورنہ ہی پنجاب اسمبلی میں بجٹ پاس ہوگا لیکن کب تک وہ مدد کرتے رہیں گے ۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اب ق لیگ اور ایم کیوایم بھی مزید وزارتیں مانگ رہی ہیں۔ جہانگیرترین کو میرے خیال میں روکا جائے گا صلح کرائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…