جہانگیر ترین کا پاور شو کام کرگیا کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سینئر تفتیشی آفیسر تبدیل

11  اپریل‬‮  2021

لاہور(آن لائن، این این آئی )حکمران جماعت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سینئر تفتیشی آفیسر رضوان ارشد سمیت دیگر افسران کا تبادلہ کردیا گیا ، جہانگیر ترین نے ہفتہ کو عدالت میں پیشی کے بعد تحقیقاتی ٹیم بدلنے کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے رضوان ارشد کو لاہور ریجن سے

ملتان ریجن میں تبدیل کردیا ہے ۔ گریڈ 18 کے سینئر آفیسر جہانگیر ترین کیخلاف کیسز کی تحقیقات میں مصروف تھے ۔ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایف آئی اے کے دیگر افسران کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جن میں سیف ایاز خان اور محمد سلیمان شامل ہیں ۔یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے 28 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا اور ان اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھتے ہوئے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لینے کی اپیل کی تھی جبکہ جہانگیر ترین کے عشایئے میں شریک اراکین اسمبلی عدالت پیشی کے موقع پر بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ گئے تھے ۔دوسری جانب نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی دینے کی انکوائری کر رہی ہے جس کے سلسلے میں نیب

نے متعدد بار محکمہ خوراک سے گزشتہ تین سالوں کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم محکمہ خوراک نے مسلسل ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔انکوائری میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین سکندر ایم خان کو بھی نیب طلب کر چکا ہے اور سکندر ایم خان گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد پیش ہوکر مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…