میں ڈسکہ الیکشن جیت گیا تھا،میرا جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا گیا پی ٹی آئی ا میدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پرسنگین الزام لگا دیا

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں جس نے پورا زور لگا کر الیکشن کو مینج کیا، 19فرروی کو میں الیکشن جیت گیا تھا، الیکشن کمیشن نے میرا جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا اور

کورونا کی شدت کے دوران دوبارہ الیکشن کروا دیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سب سے پہلے نوشین افتخار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے الیکشن جیت لیا ہے۔ پھر اپنی پارٹی، تنظیم ، ووٹرز کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مافیا کے خلاف جنگ لڑنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں، خان کہتا ہے گھبرانا نہیں، ہم واپس آئیں گے آپ کو گھبرانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی مبارکباد الیکشن کمیشن کو دینا چاہتا ہوں کہ جتنا زور لگا کرالیکشن کمیشن نے الیکشن کو مینج کیا، 19فرروی کو الیکشن جیت گیا تھا، لیکن آپ نے جیتا ہوا الیکشن مجھ سے چھینا۔پھر کورونا کی شدت کے دوران الیکشن کروادیا، میں آپ کو اس پر داد دیتا ہوں،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں رینجرز اور پاکستان آرمی نے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا،پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود

رہے۔10 اپریل 2021کو این اےـ75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور انتہائی پْرامن ماحول میں منعقد ہوا اس سلسلے میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ خاص طور پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

سیالکوٹ نے اس سلسلہ میں ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے، رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔مزید براں پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا، الیکشن کمیشن ان تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…