ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی پیپلزپارٹی نیا اپوزیشن اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

11  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں نیااپوزیشن اتحاد بنانے کیلئے سرگرم ہے ۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق اے این پی کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے علیحدگی کے بعد پشتون تحفظ موومنٹ کی اپوزیشن اتحاد میں واپسی کی راہ ہموارہوگئی تھی تاہم پی ٹی ایم ، پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملانے پر قائل نظر آتی ہے جو

پارلیمنٹ میں آزاداپوزیشن گروپ بنانے پر کام کررہی ہے ۔قومی اسمبلی میں پی ٹی ایم کے دو جبکہ اے این پی کا ایک رکن ہے ،پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کہناہے کہ ہم پی ڈی ایم میں واپس نہیں جانا چاہتے ،پی ٹی ایم جمہوریت کیلئے خود اپنی جدوجہد کرے گی ۔ پیپلزپارٹی جو کہ اے این پی کی طرح پی ڈی ایم سے خوش نہیں ہے ،نے عوامی نیشنل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے نیااپوزیشن گروپ بنانے کا آئیڈیا پیش کیاہے ۔مصدقہ سیاسی ذرائع نے بتایاہے کہ آج اتوارکوپیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں اس پر سوچ وبچار کیا جائے گا۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں جلد بڑی حقیقی تبدیلی آئے گی،آئین کی بالا دستی اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ملک کو اہل دیانتدار،بااعتمادقیادت کیلئے لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے،علماء مشائخ حقیقی تبدیلی کے ضامن ہوتے ہیں انہیںاغیار کے اشاروں پر جعلی مینڈیت والوں کے خلاف میدان میں آنا ہوگا، مساجدو مدارس کے حوالے سے علما ء و مشائخ کی مشاورت کے بغیربنایاگیاکوئی بھی قانون وپابندیاں قبول نہیں ، وقف املاک ایکٹ کے خلاف ملک گیرتحریک کی ضرورت ہے علما ء و مشائخ کو ایک پیج پر آنا ہوگا، مساجدومدارس کی آزادی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا ںسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…