عالمی استعماری طاقتیں پاکستان کو افغانستان بنانا چاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو پاکستان کا ڈاکٹرنجیب اللہ قرار دیدیا

4  اپریل‬‮  2021

سکھر(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتوں نے ملک کو اپنی آماج گاہ بنا لیا ہے، وہ پاکستان کو افغانستان بنانا چاہتی ہے، عمران خان پاکستان کا ڈاکٹر نجیب اللہ ہے، موجودہ حکومت نے ملکی وحدت، سلامتی اور خود مختاری کو خطرات میں ڈال دیا ہے، تمام

محب وطن سیاسی،مذہبی قوتوں کو اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی بقاء کی خاطر میدان میں آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مرکزی شوری کے رکن آغا سید محمد ایوب شاہ اور مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر سے ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران کیا۔سکھر سے جاری ہونے والے بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے ملک کی ٹرین کو غلط سمت پر ڈال رکھا ہے جلد اس کو نہ روکا گیا تو خدانخوانستہ ملک کسی بھی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے سانحہ بنگلا سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے، عمران خان نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایماء پر سازش کے تحت ملکی اقتصادیات اور معیشت کو تباہ کر کے بے پناہ قرضے لیکر اسٹیٹ کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی تیاری کی جبکہ کشمیر کو پس و پست ڈال کر انڈیا سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہے، انڈیا کو کاروبار کی آفر کر کے واپس کرنا عارضی ہے اسرائیکل کی طرح انڈیا کیساتھ ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اب بھی اگر ہم نے خاموشی اختیار کی تو قوم اور امت مسلمہ ہم کو کسی صورت معاف نہیں کریگی، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک گہری سازش کے تحت ملک میں معاشی

بحران پیدا کرنے کے بعد اب سیاسی، مذہبی اور لسانی تعصبات کو ابھارنے اور قومی یکجہتی اور ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے امت مسلمہ کو مٹانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، وہ جن خدشات کا اظہار کر رہے ہیں آج حکمرانوں کے طرز عمل سے درست ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک ملکی دلامتی، سیاسی مفادات س مقدم ہے، ہم ان نااہل حکمرانوں سے ملک و قوم کو نجات

دلانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیرنگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومتی کارکردگی پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے پی ٹی آئی اپنی تباہی کا جشن منا رہی ہے ہم پر الزام تراشی کرنے والے ہمیشہ شرمندہ ہونگے کیونکہ ہمارا دامن صاف اور کردار پاک ہے ہمیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی ملیں اور بڑی بڑی آفرز بھی ہوئی ہیں ہم نے ان کو مسترد کر کے اصولوں کی سیاست کی ہے ہم ملک و قوم آآئین و جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…