وزیراعظم نے کورونا ویکسین لگوا لی، قوم سے بڑی اپیل بھی کردی

18  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے،پہلے مرحلے میں ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور

فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے، واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 7.77فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، اسلام آباد میں کورونا کے مزید538 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک 21952 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 4261 افراد میں سے 3210، پمز اسپتال میں رجسٹرڈ 9283 افراد میں سے 6622 اور پولی کلینک رجسٹرڈ 3329 افراد میں سے 2422 کو ویکسین لگا دی گئی۔اسی طرح آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1692 افراد میں سے 822،آر ایچ سی ترلائی میں رجسٹرڈ 5015 افراد میں سے4287، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 4681 افراد میں سے 1936، آر ایچ سی سہالہ میں رجسٹرڈ 1456 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 252، اکبر ایس نیازی اسپتال میں رجسٹرڈ 557 میں سے

277،کلثوم اسپتال میں رجسٹرڈ 1017 افراد میں سے 463، آئی ایچ آئی ٹی سی میں رجسٹرڈ 516 افراد میں سے 152، قائد اعظم اسپتال میں رجسٹرڈ 1088 میں سے 602، سوشل سکیورٹی اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 498 میں سے 191 جب کہ سی ڈی اے میڈیکل سینٹر میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 574 افراد میں سے 176 کو ویکسین لگا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…