بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج دیدیا

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی میں حاضری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر ایوان سے حاضر تھا،چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن اور حکومتی

ارکان ایوان بالا سے اچھے تعلقات ہیں، امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔ایک بیان میں اسپیکر اسد قیصر نے اعتماد کے ووٹ سے متعلق اجلاس پر پی پی چیئرمین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کہتا ہوں کہ وہ آئیں جو چاہیں تسلی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہا تھا، ایک بھی ایم این اے کا بتائیں جو کم تھا؟ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا، جس سے تاریخ خراب ہو، کسی صورت قانون و آئین کے خلاف کام نہیں کروں گا۔اْن کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کو مثالی انداز میں چلایا اور اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا۔اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایوان بالا سے اچھے تعلقات ہیں، امید ہے سب کی چوائس صادق سنجرانی ہوں گے۔اسپیکر اسد قیصر کے چیلنج سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 6 مارچ کے اجلاس کی حاضری کے حوالے سے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی میں حاضری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر ایوان سے حاضر تھا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…