عمران خان کو پتہ ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، حسن نثار ایک مرتبہ پھر برس پڑے

8  مارچ‬‮  2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کو پتہ ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، سینئر صحافی حسن نثار ایک مرتبہ پھر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے، جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادیات کا مسئلہ بھی دراصل اخلاقیات کا ہوتا ہے، عمران خان نے ٹھیک کہا ہے لیکن پتہ نہیں اسے سمجھ ہے بھی یا نہیں، ہم جیسے معاشروں میں اخلاقیات کو چند سطحی چیزوں کے ساتھ کنفیوژ کیا جاتا ہے، اپنے کام کو ترجیح دینا، اچھے کام پر فخر کرنا، جھوٹ نہ بولنا، ملاوٹ نہ کرنا،

بددیانتی نہ کرنا اور ڈسپلن یہ سب اخلاقیات کا حصہ ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ریاست مدینہ کیا ہے، حسن نثار نے کہا کہ ریاست مدینہ بنیادی طور پر آدمی کو انسان بنانا ہے، ہمارے نام نہاد سیاسی لیڈروں کا گھٹیا پن اس سطح پر ہے کہ کہتے ہیں میرے اثاثے میری آمدنی سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے۔ حسن نثار نے کہا کہ کل ن لیگ والوں نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروایا اور آج ان کے سینیٹر بننے پر خوشیاں منا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…