کورونا کیسز میں اضافہ، سکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت

این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی 9 مارچ بروز منگل اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظرثانی کرے گا۔ اجلاس میں سینماؤں، شادی ہالز میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات، ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا۔این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ 25 فروری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز ہفتے میں 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس آ جائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ پیر یکم مارچ سے تمام اسکولز 5 دن کی کلاسز کے معمول پر واپس ا?جائیں گے، کچھ بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کرنے کی پابندی 28 فروری

تک تھی۔انہوں نے لکھا کہ یہ اعلان ان تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جہاں پابندیاں نافذ تھیں۔ تاہم 5 مارچ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‘پاکستان میں کورونا کیسز اور ہسپتال میں مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، کیسز میں گزشتہ دو ماہ

کے دوران جو کمی دیکھی گئی تھی وہ واضح طور پر مخالف سمت جارہے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک ہفتے کے دوران 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد ہوگئی ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے’۔خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کے اعلان سے اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…