ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کیلئے 3 لیگی رہنماؤں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا

8  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے لئے رانا ثنااللہ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا،مہم کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز خود مانیٹر کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں

اہم اجلاس ہوا جس میں میں 18مارچ کوڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی بارے غورکیا گیا۔اجلاس میں احسن اقبال،رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگرنے شرکت کی جبکہ امیدوار نوشین افتخار کو بھی آن بورڈ لیا گیا۔ اجلاس میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ حمزہ شہباز شریف سارے عمل کو خود مانیٹر کریں گے۔ڈسکہ ضمنی انتخا ب میں رانا ثنااللہ،احسن اقبال اورارمغان سبحانی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ کی نشست کوبھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔پہلے سے بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب نالائق حکمران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کرتے تو پھر عوام ضمنی اورسینٹ انتخابات جیسے فیصلے دیتے ہیں،حکمران پونے تین سالوں میں کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ دکھا دیں،ہمارے دور حکومت میں معیشت کی گروتھ 5.8فیصد تھی جبکہ آج صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…