کیپٹن (ر) صفدر اثاثہ جات کیس، نیب کا مریم نواز کیخلاف بھی قدم اٹھانے کا فیصلہ

8  مارچ‬‮  2021

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیور و نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر)صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن(ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی،

موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے، جبکہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…