سینیٹ الیکشن،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ ،ن لیگ کے کتنے ارکان نےپیسہ لیے بغیر یوسف گیلانی کو ووٹ دیا ، خرم دستگیر کا حیران کن دعوی

8  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی  نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام مسلم لیگ نون کو معلوم نہیں کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا، ہم مقصد سینیٹ الیکشن میں صرف اپنے ووٹ پورے کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ

پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی اور ہم نے ٹکٹ کنفرم کیں، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے لوگوں کو ٹکٹ کنفرم کیا گیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں اینکر محمد مالک نے کہا’ایک پارلیمنٹیرین نے مجھے بتایا کہ ’مبینہ طور پر‘ یوسف رضا گیلانی انگلی سے اشارے کر رہے تھے یہ میرا بندہ ہے، یہ میرا بندہ ہے۔ مبینہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو معلوم تھا کہ کون کون ووٹ دے گا؟خرم دستگیر نے کہا آصف زرداری کی گیمز کا میں جواب نہیں دے سکتا۔ ہمیں صرف اتنا پتہ ہے کہ ن لیگ کے83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا اور ایم ایم اے کے14 ووٹ بھی ہمارے مشترکہ امیدوار کو پڑے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بھی سینیٹ الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے والے حکومتی ایم این ایز کو نواز لیگ کا ٹکٹ دینے پرغورکیا جا سکتا ہے۔سنیٹ الیکشن کے بعد4 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا’حقیقت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ییسہ نہیں بلکہ ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…