پیپلز پارٹی نے خریدے گئے ارکان کو لیگی خاتون امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے روکا، تہلکہ خیز انکشاف

7  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت ہوئی، اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں اہم انکشافات کئے ہیں، کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار فرزانہ کوثر کی قومی اسمبلی میں شکست پر مریم نواز کے پی پی قیادت سے

تحفظات ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ خریدے گئے ارکان کو لیگی خاتون امیدوار کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے اصرار کے باوجود انہیں بکنے والوں کے نام بھی نہیں بتائے۔ رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی جیت اور ن لیگ کی خاتون رہنما کی شکست ن لیگ کے لئے سرپرائز تھا، اس شکست پر مریم نواز اور لیگی قیادت نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا اور بارہا پیپلز پارٹی سے پوچھا گیا کہ وہ ارکان جن کو آپ نے خریدا جنہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالے ان کے نام ن لیگ کے ساتھ شیئر کئے جائیں لیکن بارہا اصرار کے باوجود مریم نواز اور لیگی قیادت کے ساتھ نام نہیں شیئر کئے گئے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جو خریدار پیپلزپارٹی نے خریدے تھے یوسف رضا گیلانی کے لئے ان کو لیگی خاتون رہنما فرزانہ کوثر کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا یہی وجہ ہے کہ وہ سینٹ کی نشست ہار گئیں، اس معاملے پر ن لیگ میں چہ میگوئیاں بھی ہو رہی ہیں پیپلز پارٹی کو لے کر، لیگی قیادت کا یہ کہنا ہے کہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ان کے ساتھ ہاتھ کیا گیا ہے، جب فیصلہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے کے امیدواروں کو پوری طرح کور کرنا ہے تو یہ کیسے ممکن ہو گیا کہ یوسف رضا گیلانی تو جیت گئے لیکن جو مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں وہ پی ٹی آئی کی امیدوار کے مقابلے میں ہار گئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…