وزیراعظم کا شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ جانا، وفاقی وزیر داخلہ نے بھی خاموشی توڑ دی

7  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ +آن لائن )سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل رہی جس میں وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے ہاتھ نہ ملایا اور اسی طرح آگے بڑھ گئے، اس پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، انہوں نے اس بارے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک غلط بات کی بنیاد پر خبر بنانے کی

کوشش کی گئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم سے ایوان کے اندر بھی مصافحہ ہو چکا تھا اور اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھی وزیراعظم نے چیمبر میں اتحادی پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی، انہوں نے کہا کہ بے بنیاد بات پر خبر بنانے کی مذموم کوشش کی گئی جس کی میں پرزور تردید کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے تھے۔عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے تو ہاتھ ملالیا لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آ گے بڑھ گئے تھے۔تاہم ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ وزیر اعظم نے وزیرداخلہ کو دیکھا تھا یا نہیں۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے تباہ حال معیشت کو جس طرح سہارا دیا،غریب عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ماضی میں میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ دس دس بارہ بارہ لوگوں نے پورے نظام کو اپ سیٹ کیا۔ عمران خان نے تباہ حال

معیشت کو جس طرح سہارا دیا اور 20 ارب ڈالر کے خسارے کو سرپلس کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں کئی لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہوں نے ایسے کام نہیں کیا جس طرح عمران خان نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال گزر گئے ہیں اللہ نے وزیراعظم کو نئی سیاسی زندگی عطا کی

ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے غریب کے لئے بے حد کام کیا تاہم غریب عوام کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جاگیردار اور صنعتکار کسی کے نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے میں تجویز دیتا ہوں کہ گریڈ 22 تک کے ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے

پلوامہ کے واقعہ پر بھی دانشمندی سے کام لیا۔ انہوں نے کہا کہ42 ملکوں کی افواج نے ہماری قیادت میں مشقیں کیں اور ہماری عظیم پاک فوج دنیا کی 10بڑی افواج میں سے ایک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس طرح کیس لڑا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح حضور نبی پاکؐ اور ختم نبوت کا جس طرح عمران خان نے جھنڈا بلند کیا ہے اللہ عمران خان کا جھنڈا اس ملک میں بلند کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…