قومی اسمبلی کے باہر احسن اقبال کو سر میں جوتا پڑ گیا

6  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی چوک میں لیگی رہنما گفتگو کر رہے تھے اور کارکنوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے اس دوران احسن اقبال کو کسی نے جوتا دے مارا، جوتا ان کے سر میں لگ کر دوسری جانب جا گرا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ جوتا پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مارا گیا۔ ڈی چوک میں ن لیگ کے

رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان پلے کارڈ پر وزیراعظم کے حق میں اور لیگی رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی جس سے لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے بات چیت کرتے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اس موقع پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے، ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی تحریک انصاف کے کارکنوں سے دست و گریباں ہو گئے، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تمام غنڈے عمران خان کے ہیں، ہم ن لیگ کے شیر ہیں ڈرنے والے نہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…