سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی نا کامی ، وزیر اعظم کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع

4  مارچ‬‮  2021

اسلا م آبا د( آن لائن ) سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی نا کامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم اور ق لیگ کے قائداین سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تعائون کی دوخواست کردی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان

کا ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا ہیں اورسینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے پر ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی قیادت سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی اور مزید صلاح مشورہ کے لئے ایم کیو ایم کی قیادت کو ملاقات کے لئے اسلا م آباد بلالیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد سے جمعہ یا ہفتہ کوملاقات کا امکان ہے ، ملاقات میں اہم پارلیمانی سیاست اور اعتماد کے ووٹ پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو آج جمعہ کو ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے چودھری برادران سے رابطہ کر کے پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کی اور تعاون کی درخواست بھی کی جس پر چودھری برادران نے کہا کہ ہم پہلے بھی حکومت کے اتحادی ہیں اور مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی نا کامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…