نیب نے نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کو طلب کر لیا

4  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ہوگیا، نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کو 10مارچ کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔لاہور نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کی طلبی سے متعلق نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کیپٹن صفدر و دیگر کینام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست جاری کرتے ہوئے

ان سے پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔نیب نے کیپٹن صفدر کے مبینہ فرنٹ مین کینام پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنیکی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کیپٹن صفدر کے نام فلورمل کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق موضع مال پر مریم نواز کے نام337کنال اور 12مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع بدو میں 62کنال اور 2مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع اسیل لکھووال میں14کنال اور ایک مرلہ اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔اسی طرح تحصیل رائیونڈ میں200کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔ کیپٹن صفدر کے نام موضع بدو میں20کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا40 کنال اراضی بھی شامل ہیں۔کیپٹن صفدرکینام تحصیل رائیونڈمیں42کنال اراضی، سندر روڈپرمریم نواز کینام 109 ایکڑاراضی کی تفصیلات، سقاایگری کلچرفارم، جیواسٹیٹ فارم ہاس کی تفصیلات ہمراہ لانیکی ہدایت کی گئی ہے۔کیپٹن صفدر کو رزرعی، رہائشی، کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں صفدر کے اہلخانہ، بینامی دار، اور مبینہ فرنٹ مین کینام موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…