پی ڈی ایم کے تین بڑوں کا رابطہ ،وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ،حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز کے استعمال پر اتفاق

4  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک کے تین بڑوں نے وزیر اعظم کے ایوان سے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر لاتعلق رہنے ،حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز کااستعمال اور سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ سے ٹیلی

فونک رابطے کئے ہیں اور انہیں سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے قائد ن لیگ نواز شریف کو تجویز دی ہے کہ پی ڈی ایم وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کا حصہ نہ نہیں بنے گی ،اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا عمران خان کا مسئلہ ہے ہم اس سے لاتعلق رہیں گے ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر کی اس تجویز پر اتفاق کیا ہے ۔بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے ،دونوں رہنمائوں نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا تسلسل آگے لیکرچلنے پراتفاق کیا ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بھی بات چیت ہو ئی ، دونوں رہنمائوں نے ا عتماد کے ووٹ لینے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ زیراعظم کواعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں وہ پہلے ہی اعتماد کھوچکے ہیں اب صرف استعفی دیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے رابطوں میں تینوں رہنمائوں نے حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز استعمال کرنے اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…