سینیٹ الیکشن : وزیر اعظم کی آمد پر اپوزیشن کی شدید نعرے بازی حکومتی اراکین کی عمران خان کیساتھ سیلفیاں،ایڈوانس مبارکباد یں

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی کی ۔الیکشن کمیشن حکام نعرے لگانے سے منع کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان سینیٹ الیکشن

کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی اسمبلی حال پہنچے تو حکومتی اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر وزیر اعظم کا استقبال کیا تاہم ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے ۔اس موقع پرریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کے ساتھ پرجوش مصافحہ کیا اور ایڈوانس میں حفیظ شیخ کی کامیابی کی مارکباد دیتے رہے، اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں بعدازاں وزیر اعظم اپنے چیمبر میں چلے گئے ، دریں اثنا سینیٹ الیکشن میں کورونا ا یس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینیٹ الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت اراکین اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسمبلی حال پہنچے تاہم وزیر اعظم سمیت اکثریتی اراکین نے ماسک نہیں پہنااور ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ کرتے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…