پاوری گرل سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا تین خواتین پولیس اہل کاروں کو مہنگا پڑ گیا

1  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی)صدر وومن تھانے کی تین لیڈی کانسٹیبلزکو یہ ہماری گاڑی ہے ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا ، ایس پی صدر نے تینوں لیڈی کانسٹیبلز کو معطل کر دیا ، لیڈی کانسٹیبلز نے سندھ اسمبلی کے قریب ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوبنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن زاہدہ پروین نے ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے والی صدر وومن پولیس اسٹیشن ڈسٹرکٹ سائوتھ میں تعینات 3 لیڈی کانسٹیبلز طوبی علی، زہرہ مظہر اور تابندہ حفیظ کو معطل کر کے ایس ایس پی سائوتھ ریزور گزری

تبادلہ کر دیاہے۔معطل کی جانے والی تینوں لیڈی کانسٹیبل نے گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے قریب ڈیوٹی کے دوران یہ ہماری گاڑی ہے کے جملے پر مبنی ٹک ٹاک کی طرز پر ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو کے دوران انھوں نے ڈیوٹی کی ادائیگی کو خواری قرار دیا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب اعلی پولیس افسران تک پہنچی تو انھوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔معاملے پر ایس پی صدر زاہد پروین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں لیڈی کانسٹیبلز کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…