ملزمان کو کھانا کھانے سے روکنے پر ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی، ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش

27  فروری‬‮  2021

لاہور(این این آئی ) ضلع کچہری میں حراستی ملزمان کو کھانا کھانے سے روکنے پر ملزمان اور پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس کے نتیجہ میں اہلکاروں نے ملزمان پر رائفل تان لی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں پولیس اور ملزمان کی لڑائی ہوئی جس میں ملزمان بے قابو ہو گئے۔

ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث حراستی ملزمان کوکچہری میں کھانا کھانے سے روکنے پر لڑائی شروع ہوئی جس میں ملزمان اور پولیس اہلکاروں کی ہاتھا پائی ہوئی اور اہلکاروں کی جانب سے ملزمان پر رائفل تان لی گئی جس پر ملزمان غصے سے پاگل ہوئے ملزمان اور اہلکاروں کے درمیان مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ملزمان جیل سے ضلع کچہری پیشی پر آئے تھے، ملزمان نے اہلکاروں کو گالیاں اور دھکے دئیے اور ہتکھڑی سمیت اہلکاروں کو ادھر ادھر کھینچتے پھرتے رہے ۔بخشی خانہ کے اہلکاروں نے ملزمان پر رائفل تان کر گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔ ملزمان اہلکاروں کو کھینچ کر کمرہ عدالت میں لے گئے جہاں معاملہ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ کے سامنے پیش کیا گیا۔ملزمان کاکہناتھا ان کی فیملی کی خواتین ملنے آئیں تھیں اور کھانا لائیں تھیں اور اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور کھانا کھانے نہیں دیا۔ ہم نے آواز اٹھائی تو ہم پر رائفل تان لی گئی ۔ ملزمان نے الزام لگایا کچہری میں ملاقات کی اہلکار رشوت لیتے ہیں۔رشوت لے کر کھانا کھانے کی اجازت دی جاتی ہے، اہلکار ملزمان کا آدھا کھانا بھی کھا جاتے ہیں جس کے بعد لڑائی کے ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…