ڈسکہ ضمنی انتخابات پنجاب پولیس الیکشن کمیشن سے بھی ہاتھ کرگئی

27  فروری‬‮  2021

لاہور،ڈسکہ (آن لائن، این این آئی) پنجاب پولیس الیکشن کمیشن سے بھی ہاتھ کرگئی ، پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں معطل کئے گئے پولیس افسران کی معطلی کی معمول کی رپورٹ اپنی فائلوں میں دبا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے حلقہ

75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں صورتحال خراب ہونے پر آئی جی پولیس پنجاب کو ایس ڈی پی او ڈسکہ اور ایس ڈی پی او سمبڑیال کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور یہ حکم نامہ رواں ماہ 25 فروری کو جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس پنجاب سے مذکورہ پولیس افسران کو معطل کرنے کے بعد رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تھیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے مذکورہ افسران کو معطل تو کردیا۔ لیکن معطلی کے معمول کے احکامات جاری نہیں کئے اور خصوصی احکامات کو فائلوں میں دبا کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب میں بدامنی اور بے قاعدگیوں پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…