فردوس شمیم نقوی کے استعفے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعظم عمران خان کا واٹس ایپ پیغام لیک کردیا

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فردوس شمیم نقوی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا معاملہ تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کو مزید ہوا دےرہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے

تاحل اپوزیشن لیڈر کےک عہدے سے استعفیٰ جمع نہ کرایا ، ضابطے کے تحت استعفیٰ اسپیکر کو جمع کرایا جانا تھا لیکن ابھی تک انہوں نے اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا ۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ پر بھیجا تھا ۔ جبکہ شمیم نقوی نے اپنے استعفے پر وزیراعظم عمران خان کا جواب واٹس ایپ گروپ میں لیک کر دیا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کے  جواب کےسکرین شاٹس ایم پی ایز کے گروپ میں شیئر کیے۔ وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ آخر اتنا سخت فیصلہ انہوں نے کیسے کیا ہےکیوں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ جس سے فردوس شمیم نقوی نے یہ تاثر لے لیا ہے کہ وزیراعظم ان سے راضی ہیں اور انہیں استعفے نہیں دینا چاہیے ، اس لیے انہوں نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا ہے ، دوسری جانب حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر سندھ کے دعویدار ہیں اور انہوں نے اپنے دعویٰ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کہا ہے ۔ اس حوالے سے 40سے زائد اراکین سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے دستخط بھی کر دیے ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انہیں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔ فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر پارٹی قیادت کا فیصلہ منظور ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی تین ماہ قبل بھی استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو جمع کرایا تھا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے

کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کراچی میں گیس بحران پر انہوں نے نہ صرف پی ٹی آئی حکومت بلکہ وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی تھی۔بعد ازاں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام کے ذریعے سخت الفاظ استعمال کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔فردوس شمیم نقوی کے بعد سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…