محکمہ موسمیات نے کراچی میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی کردی

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )محکمہ موسمیات نے کراچی میں کڑاکے کی سردی کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر مغربی سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے، شہر قائد میں 24 سے 26 جنوری تک شدید سردی پڑے گی۔ترجمان کے مطابق 24 اور 26 جنوری کو کراچی میں سائبیرین ہوائوں کا راج ہوگا اور یہ معمول سے زیادہ تیز ہوں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔دوسری جانب موسم کی خرابی اور طیاروں کی تکنیکی خرابی کے باعث ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،کراچی،ملتان،فیصل آباد، لالہ موسی، راولپنڈی،پشاور اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔رپورٹ کے مطابق بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 دس گھنٹے ،قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی 621 دس گھنٹے 20 منٹ ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز والی 410 چار گھٹنے ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز والی 715چار گھنٹے ،برٹش ائیر ویز لندن جانے والی

پرواز والی 258 ایک گھنٹہ 10 منٹ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 ایک گھنٹہ ،گلف ائیر لائن کی بحرین جانے والی پرواز والی 765 دو گھنٹے ،قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز والی 620 گیارہ گھنٹے ،بلیو ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز والی پرواز 4711

سات گھنٹے ،برٹش ائیر ویز کی لندن سے آنے والی پرواز 259 تین گھنٹے ،ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 چار گھٹنے ،پی آئی اے کی ریاض سے آنے والی پرواز 9726 چالیس منٹ ،بلیو ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز والی 431 نو گھنٹے 30 منٹ

جبکہ گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 دو گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔پی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی

پرواز والی 203 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز والی پرواز 307 جبکہ اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 منسوخ کر دی گئی۔شدید دھند کے باعث ٹرینوں شیڈول بری طرح متاثر رہا اورکراچی،ملتان،فیصل آباد، لالہ موسی، راولپنڈی،پشاور اور کوئٹہ سے لاہور

آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2گھنٹہ ،

عوام ایکسپریس 4 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 4گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھے 3گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ جبکہ گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…