ہوشیار خبردار بی اے ، بی ایس سی ، ایم اے ، ایم ایس سی میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبرآگئی ایچ ای سی نے بھی ہائی الرٹ جاری کردیا

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائر ایجو کیشن کمیشن نے طلبا و طالبات کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ دو سالہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی جیسے غیر مستند ڈگری پروگراموں میں داخلہ نہ لیں، مذکورہ پروگرامز معیار سے متعلقہ خدشات کے پیش نظر بند کر دئیے

گئے ہیں، روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو بی اے ، بی ایس سی اور اکتیس دسمبر دو ہزار بیس کو ایم اے، ایم ایس سی میں داخلے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ، اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ بی اے، بی ایس سی کے آخری امتحانات کا انعقاد دو ہزار بیس میں ہو گا اور ایم اے، ایم ایس سی کے آخری بیچ کا داخلہ اکتیس دسمبر دو ہزار بیس سے پہلے ہو گا، ان فیصلوں کی تصدیق دو ہزار سترہ اور دوبارہ دو ہزار اٹھارہ ، انیس اور بیس میں ہو ئی۔ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک یا دو یونیوسٹیوں نے غیر مستند بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی پرو گراموں میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے، اس عمل سے یونیورسٹی کو مالی فائدہ تو ہو گا مگر یہ طلبا کے مفاد کے خلاف ہے ، یہ منسوخ شدہ ڈگریاں طلبا کے لئے مزید تعلیم یا روز گار کے حصول میں معاون ثابت نہیں ہو ں گی۔ دو سالہ بی اے، بی ایس سی ایم اے، ایم ایس سی پرو گرامز کو ختم کرنے اور انہیں

چار سالہ جامع ڈگری پروگرامز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ دو ہزار چار میں کیا گیا تھا تاہم یونیورسٹیوں کو منتقلی کے دورانئے میں دونوں نظام جاری رکھنے کی اجازت تھی۔ ایچ ای سی کے مطابق دو ہزار سولہ میں منتقلی کا دورانیہ ختم ہوا اور اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو بی اے، بی ایس سی

اور اکتیس دسمبر دو ہزار بیس کو ایم اے، ایم ایس سی میں داخلے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا، اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بی اے، بی ایس سی کے آخری امتحانات کا انعقاد دو ہزار بیس میں ہو گا اور ایم اے، ایم ایس سی کے آخری بیچ کا داخلہ اکتیس دسمبر دو ہزار بیس سے

پہلے ہو گا۔ کمیشن کے مطابق تاہم کورونا وائرس کے باعث درپیش رکاوٹ کے سبب کچھ لچک کی اجازت دی گئی جس کے تحت بی اے، بی ایس سی کے امتحانات مکمل کرنے کے لئے تین ماہ کا اعزازی دورانیہ دیا گیا، اکتیس مارچ دو ہزار اکیس سے قبل مکمل کئے جانے والے کسی

بھی امتحان کو دو ہزار بیس کے امتحانات میں شمار کیا جائے گا، ایچ ای سی اکتیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کے بعد روایتی بی اے، بی ایس سی پرو گرامز میں داخلہ لینے والے طلبا کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گا، اسی طرح ایم اے، ایم ایس سی پروگرامز کی روایتی ڈگریوں میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ دو ہزار اکیس ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…