تحریک انصاف نے بیرون ملک کمپنیاں بنائیں اور پاکستان دشمن لابیز بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی،تہلکہ خیز دعویٰ

18  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست ایک جھوٹی ایف آئی آر سے زیادہ نہیں، تحریک انصاف نے بیرون ملک کمپنیاں بنائی اور پاکستان دشمن لابیز بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی،پاکستان کی تاریخ کا فارن فنڈنگ کیس کا فراڈ سامنے آچکا

ہے،الیکشن کمیشن کو 2018کے انتخابات کو کالعدم قرار دینا چاہئے،فارن فنڈنگ کیس کے پیسے سے تحریک انصاف نے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا،امید کرتا ہوں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل قرار دے گا،عمران خان خودہنڈی کے ذریعے فالودے والوں کے نام پیسے منگواتے رہے،عمران خان کو جو این آر او ملا ہوا ہے وہ ختم ہونا چاہیے۔پیر کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال اور محسن شاہنواز نے الیکشن کمیشن کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ درخواست میں (ن) لیگ آج پیش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست ایک جھوٹی ایف آئی آر سے زیادہ نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے بیرون ملک کمپنیاں بنائی اور پاکستان دشمن لابیز بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پڑتال کے بعد اسٹیٹ بینک نے درجنوں اکائونٹس کی نشاندھی کی،اب تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹس کے اوپر ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا فارن فنڈنگ کیس کا فراڈ سامنے آچکا ہے،فراڈ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو 2018کے انتخابات کو کالعدم قرار دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے پیسے سے تحریک انصاف نے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا،امید

کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل قرار دے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے تھے وہ خودہنڈی کے ذریعے فالودے والوں کے نام پیسے منگواتے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جو این آر او ملا ہوا ہے وہ ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سعدیہ عباسی کی دوہری شہریت کا فیصلہ چٹکی بجاتے

ہوجاتاہے،فیصل واوڈا عدلیہ کی توہین کرتے رہتے ہیںلیکن اس کا فیصلہ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اور اپیل کرتے ہیں کہ جلد فیصلہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں انتیس فیصد ترقیاتی اخراجات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہم نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل نہیں کی،ہم نے اپنے ڈونرز اور اکائونٹس کی تفصیلات پیش کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم منگل کو پرامن احتجاج کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…