گلشن معمار میں زنجیروں سے جکڑے بچے سے متعلق اہم انکشاف، بچے کا والد منظر عام پر آ گیا

17  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی) گلشن معمار میں زنجیروں میں جکڑے بچے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بچے کا والد منظر عام پر آگیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رحمت اللہ کو والد نے باندھا تھا، والد نے بچے کو پڑھنے کا کہا جس پر عبد الرحمان آج پھر گھر سے بھاگ پڑا، اس سے قبل رحمت اللہ کئی بار

گھر سے بھاگ چکا ہے، جس کے باعث والد نے یہ اقدام اٹھایا۔پولیس نے والد کے بیان کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے بھی بیانات قلبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ گلشن معمار میں زنجیروں سے بندھا12 سال کا بچہ ملا ، بچے کے پیروں میں زنجیر باندھ کر تالے لگائے گئے تھے اور اس کے جسم پر زخموں کے بھی نشانات ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ بچے نے اپنا نام سلیم رحمت اللہ بتایا ہے، بچے نے پولیس کو اپنے ایک عزیز کا فون نمبر بھی فراہم کیا ہے، بچے سے ملنے والے نمبر پر کال کی گئی ہے اور بچے سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے۔پولیس نے بچے کو تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔دوسر ی جانب کستان تحریک انصاف کراچی کی صدر وومن ونگ فضہ زیشان لاڑکانہ بھینس کالونی میں ڈیڑھ سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گرنے سے ہلاکت کے معاملے پر کہا کہ لاڑکانہ میں ڈیڑھ سالہ بچی کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ کے فوری نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں سال بدل گیا مگر سندھ کے حالات نہیں بدلے سندھ حکومت صوبے کے بدترین بلدیاتی نظام کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے سندھ کے عوام اپنے پیاروں کے جنازے بھی گندے پانی سے

لیکر گزرتے ہیں سندھ حکومت کے ڈی سیز اور ایڈمنسٹریٹر بھی کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں صوبے میں عوام کی زندگیوں کو جانوروں سے بھی بدتر بنادیا ہے سندھ میں آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی صوبے کے عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات دلانا ضروری ہے بچی کی ہلاکت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…