شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر بھاگنے والا ہے ،اس کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے،سیف الرحمان کو عالمی کرپٹ قراردیدیا گیا

15  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی ) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،عمران خان کے سیف الرحمان احتساب اکبر عالمی کرپٹ نکلا ،براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کر کے احتساب الرحمان نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا ۔ اپنے بیان میں

حسن مرتضی نے کہا کہ اب تو براڈشیٹ بھی طعنے دے رہا ہے کہ پاکستان میں دبائو میں عدالتی فیصلے کئے جاتے ہیں ،اخلاقیات کا درس دینے والے عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ،کرپشن کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرنے والوں نے عالمی سطح پر کرپشن پھیلا دی ہے ، شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر بھاگنے والا ہے ،اس کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے ، نیازی ٹولہ ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکا ہے، انہیں جانا ہوگا ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر مریم اورنگزیب کے بعد عظمی بخاری کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیاجس میں کہاگیا ہے کہ 14 دن میں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عظمی بخاری نے رشوت لینے کا جھوٹا الزام لگایا ، براڈ شیٹ معاملے پر کمیشن اور حصہ لینے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے پر 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگی تو عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔یاد رہے شہزاد اکبر نے بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی ان کے بیان پر قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…