کسٹمز افسران کو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات دے دیے گئے

14  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسمگلنگ کے سد باب کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت کسٹم افسران کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اسمگلنگ کی کمائی سے بنائی گئی جائیداد کو تحویل میں لے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدے گئے اثاثوں کیخلاف اب کسٹم بھی ایکشن لے

سکے گا، ایف بی آر نے کسٹمز افسران کو اثاثے ضبط کرنے کے اختیارات دے دئیے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز افسران اب اسمگلنگ کے پیسوں سے بنائی گئی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرسکیں گے۔ایف بی آر نے اس سلسلے میں ایس آر او 5دو ہزار21 جاری کردیا، اسمگلنگ سے حاصل رقم سے خریدی گئی جائیداد کسی صورت قانونی نہیں، کسٹمز افسران عدالتی حکم کے بعد جائیداد کو نیلام کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سال 2020 میں نجی شعبے کو بینکوں سے زیادہ فنڈنگ فراہم کی، فنڈنگ فراہمی کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری ہے۔ اینگرو پولیمر نے ایکسچینج سے تین ارب روپے حاصل کئے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اینگرو پولیمر کے پریفرنس شیئرز کی لسٹنگ تقریب میںکمپنی کے سی ای او جہانگیر پراچہ نے روایتی بیل بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔اینگرو پولیمنر نے دس روپے مالیت کے تیس کروڑ شیئرز فروخت کرکے تین ارب روپے حاصل کئے ہیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں جہانگیر پراچہ نے ترجیحی شیئرز کے کامیاب اجرا پر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اینگرو پر اعتماد کا مظہر بھی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی او او نادر رحمان نے اس موقع پر کہا کہ ایک اچھی، مضبوط اور ترقی کرتی کمپنی کے ترجیحی شیئرز

میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع تھا۔ اینگرو اسٹاک ایکسچینج سے حاصل کئے گئے فنڈز کو اپنے موجودہ انتظام کی بہتری اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کرے گا۔تقریب سے عارف حبیب سیکیورٹیز کے سی ای او شاہد علی حبیب نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود اینگرو پولیمر کے پریفرنس شیئرز کے کامیاب اجرا انکی کمپنی کے لئے فخر کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…