ن لیگ نے سندھ بھر میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

13  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سندھ بھر میں ضمنی انتخابات میںپیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاہے،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے، 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دینگے،

پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔ مسلم لیگ ہائوس کارساز کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل،خواجہ طارق نذیر ،علی اکبر گجر،رانا احسان ،سعید اللہ آفریدی ،راجہ انصاری ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی ،ساجد جوکھیو ،جاوید ناگوری ،یوسف بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت پر اتفاق ہوگیا ہے، پی پی امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔ نثار کھوڑونے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات میں پی ایس ملیر 88 سے یوسف بلوچ کی حمایت کے لیے آئے ہیں، پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوسف بلوچ کی حمایت کی۔ ہمارے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، ہم ون مین شو اور اقتصادی صورتحال خراب کرنے والی حکومت نہیں چاہتے، ہم وزیر اعظم کو مصیبت اعظم کہتے ہیں، عوام کو ان کے عذاب سے نجات دلانے میں ضرور کامیابی ملے گی، موجودہ حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے، 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جدوجہد کے ساتھی ہیں فرض ہے ملکر کام کریں، ہم الیکشن میں مقابلے پر رہے لیکن پی ڈی ایم پہلا تجربہ نہیں، ماضی میں اے آر ڈی بھی بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود عوام سے ڈر رہے ہیں، ان کا اتحاد سندھ میں ہمارا کچھ نہیں کرسکتا، نہ ہم وفاق کو سندھ کے اسپتالوں اور جزائر پر قبضہ کرنے دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان لوگوں کا سامنا تو نہیں کرسکتے ان کا اتحاد ہمارا کیا بگاڑ لے گا، وفاقی حکومت قبضہ گیر ہے مگر ہم انہیں اسپتالوں اور جزائر کو ہتھیانے نہیں دینگے۔ مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار بھی ہیں، مسلم لیگ ن پی ایس ملیر 88 سمیت تمام حلقوں میں پیپلز پارٹی کا عملی ساتھ دے گی، ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دینگے،

پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ نون لیگ کے پارلمانی بورڈ نے فیصلہ کیا تھا جس اتحادی جماعت کی سیٹ کسی وجہ سے خالی ہوگی تو اسی جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، سارے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار ہونگے۔ ایک سوال پر نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے عوام کا بیڑا غرق کردیا ہے، مہنگائی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت دگنی ہوچکی ہے، مہنگائی پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے،

سارا دن حکومتی ترجمان روز چار پانچ پریس کانفرنس کرتے ہیں مگر مہنگائی، بے روزگاری اور غربت پر ان کی زبان نہیں کھلتی۔ سوا کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آچکے، 70،80 لاکھ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، مذاق بنالیا ہے پہلے چینی 50 سے 120 روپے پر پہنچائی جاتی ہے پھر 100 روپے کردی جاتی ہے، یہ پیسہ بنانے کے طریقے ہیں۔ قبل ازیں نثار کھوڑو کی سربراہی میں وقار مہدی، یوسف بلوچ، جاوید ناگوری اور دیگر پر مشتمل پیپلز پارٹی کا وفد کارساز پر مسلم لیگ ہائوس پہنچا جہاں شاہ محمد شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ملاقات میں سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر محمد زبیر، مفتاح اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…