چھوٹے ملازمین کی بجائے افسران کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا

12  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی)مختلف محکموں کے سینئر افسروں کے لیے انسینٹو الاؤنس منظور کر لیا گیا،کئی محکموں کے افسران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کے لیے انسینٹو الانس کی منظوری دیدی گئی،پی آراے کے افسروں کے لیے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الانس منظور کیا گیا۔ آئی

ڈیپ کے افسران کے لیے بھی انسینٹو الانس منظور کیا گیا، آئی ڈیپ افسران کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار تک انسینٹو الانس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔علاوہ ازیں جی ایم آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار، جی ایم ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کے لیے ایک لاکھ 35 ہزار، ڈائریکٹر سپیشل برانچ ساتھ پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز ایلیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈنشل ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی۔پینشن فنڈ کے افسروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ پینشن فنڈ کے اعلی افسروں کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لیکر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئیں۔ پینشن فنڈ کے پورٹ فولیو منیجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار کر دی گئی۔ پینشن فنڈ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ منیجر تین لاکھ 41 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی جبکہ اسسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کر دی گئی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے مدت رکھنے والے ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو ڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز نے درخواست پر سماعت کی۔ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے وکیل احمد خان اعوان جبکہ ریڈیو

پاکستان کی جانب سے وکیل شاہدہ سکھیرا عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ جن ملازمین کا کنٹریکٹ ابھی ختم نہیں ہوا، وہ اپنا کام جاری رکھیں، جن ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوا ہے اسکا فیصلہ ریڈیو پاکستان کا انتظامیہ خود کریں۔عدالت نے کہاکہ وہ کنٹریکٹ ملازمین جو تاحال مدت رکھتے ہیں انکو کام سے نہ روکا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک کے لئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…