ضمنی انتخابات میں کونسی پارٹی کلین بولڈ ہو گی ،کی جانب سے سرکاری افسران پر دبائو، حیران کن دعویٰ

11  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ضمنی انتخابات میں حکومت کی جانب سے سرکاری افسران پر دبائو ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے ،ضمنی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے ثابت کریں گے کہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے ،ڈاکو ڈاکو چور چور کا چورن نہیں بکنے

والا اب حساب دینا ہوگا، پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کو غیر معمولی التواء میں رکھنے کیخلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیلئے جارہے ہیں ،اگر اس کا میرٹ پر فیصلہ ہوتو پی ٹی آئی کلین بولڈ اور عمران خان نااہل ہوجائیں گے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ،ہم ان انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے ،سرکاری افسروں پر حکومتی نمائندوں کی جانب سے دبائوڈالا جا رہا ہے ،عوام پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے لئے ان انتخابات میں ووٹ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اپوزیشن کی کردار کشی اور جھوٹے مقدمے کے علاوہ کوئی الف بے نہیں پتہ، حکومت سے پاور و گیس کا شعبہ نہیں چلا جس سے بجلی کا بحران پیدا ہوا، ان سے ملک نہیں چل رہا، اندھیرے چھا چکے ہیں، زراعت، تعلیم سمیت تمام شعبے ناکام ہو چکے ،اس وقت ملک میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ نہیں ہے کچھ شعبوں میں تیزی کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ کورونا کی وجہ سے ہے ،گروتھ ریٹ منفی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این آر او مانگا ہے او ر نہ آپ دے سکتے ہیں،آپ خود این آر او پر بیٹھے ہیں ،عمران خان کی کرسی فارن فنڈنگ کیس کے این آر او پر ہے ،انہوں نے جھوٹ بولے، نہ 200 ارب ڈالر آئے اور نہ روزانہ کے اربوں کی کرپشن ختم ہوئی ،یہ فارن فنڈنگ سے اپنی جیبیں بھرتے رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے ترقیاتی منصوبوں سے اس ملک کی

جتنی خدمت کی، اتنی کبھی نہیں ہوئی تھی ،3200 ارب کے ترقیاتی منصوبے ہم نے بنائے لیکن ایک روپے کا فائدہ ہم نے نہیں لیا، شہزاد اکبر کہیں بھی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں ،مجھ پر ملتان سکھر موٹر وے میں 70 ارب کمیشن کا الزامات لگایا گیا، میں چیف جسٹس سے اس الزام کا ازخود نوٹس لینے کا مودبانہ مطالبہ کرتا ہوں ،اس منصوبے کی رقم چین نے خود کنٹریکٹر کو منتخب کر کے خود ہی براہ راست دی تھی ،اگر میں نے اس منصوبے میں کمیشن لیا ہے تو یا تو چین نے مجھے براہ راست کمیشن دیا یا

اس کنٹریکٹر نے مجھے کمیشن دیا؟،کیا حکومت نے کبھی چین کو اس کی کبھی شکایت کی ہے؟یہ صرف ٹی وی پر ہماری کردار کشی کرتے ہیں اس حکومت کے جاتے ہی ایسے سکینڈل سامنے آئیں گے کہ انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیوں کو کوئی نہیں مانتااب انہیں اپنی ناکامیوں اور نااہلی کا جواب دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مضبوط ہے،اس کا مقصد ملک کو آئین پر چلانا ہے، حکومت کی پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی کسی جماعت کی تجویز ہو سکتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن)کا موقف ہے کہ اس سے سینٹ والا کھیل دوبارہ کھیلا جائے گا یہ قابل عمل تجویز نہیں ہے ،تاہم جب بھی بات ہو گی تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر بات ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے استعفے دئیے تو400 سے زائد استعفوں سے نظام مکمل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے

اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا کرے ۔انہوں نے کہا کہ جس دن حکومت جائے گی وہ سکینڈل سامنے آئیں گے عمران خان اور حواریوں کو بھاگنے کی جگہ نہ ملے گی،کہیں آٹا مافیا کہیں ڈالر مافیا ہے جس کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں ،چور ڈاکو کی کہانی کو کوئی نہیں مانتا، اپنی کرتوتوں ناکامیوں بجلی وگیس مہنگائی بے روزگاری و غربت کا جواب دو ۔ انہوںنے کہا کہ آئین میں سپریم کورٹ تبدیلی نہیں کر سکتی

وہ پارلیمنٹ سے ہی ہوگی، سپریم کورٹ صرف آئین کی تشریح کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر اگر کوئی کرپشن کا الزام لگاتا ہے تو چیلنج کرتا ہوں 93سے لے کر آج تک اثاثے کم ہوئے ہیں ،حکومتی مشیر کر کسی پر الزام لگاتے اور بدنام کرکے سیاست چلانے کی کوشش کرتے ہیں،ڈاکو ڈاکو چور چور کا چورن نہیں بکنے والا اب حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور کو گندگی کا ڈھیر بنادیاہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…