مولانا فضل الرحمن کی حسن نثار کو” دھمکیاں” معروف صحافی امیر جے یو آئی سے ذاتی گلہ سامنے لے آئے

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلیک میل کا لفظ غلط استعمال کیا لیکن ان کی نیت غلط نہیں تھی انہیں لفظوں کے انتخاب میں احتیاط کرنی چاہئے۔

مریم نے کوئٹہ جاکر اچھا کام کیا انہیں ماڈل ٹائون جاکر اپنے باپ اور چچا کی طرف سے معافی بھی مانگنی چاہئے، مولانا فضل الرحمن خود ٹھیک ہیں مگر ان کی صحبت غلط ہے، یہ بات درست ہے پرویز مشرف کا دور ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بہتر تھا۔ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملہ پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس پر دھاوا سپر پاور کا نہیں جمہوریت کا حال ہے، مسلمانوں کے پاس سائنسی ایجاد بھی غیروں کی اور سیاسی و مالیاتی نظام بھی غیروں کا ہے، مسلمانوں کا نظام خلافت کا ہے جو ملوکیت و آمریت وغیرہ کیخلاف ہے، ہماری بدنصیبی یہاں چپڑ قناتیے مغربی جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں،مغربی جمہوریت نے ہندوستان کو مودی اورا مریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ دیا۔فضل الرحمن کے بیان عمران کا وفادار ہمارا غدار ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ مجھے مولانا فضل الرحمن بہت پیارے لگتے ہیں لیکن وہ مجھے اپنی زبردستی صفوں سے نکال رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن سے ایک ذاتی گلہ بھی ہے کہ انہوں نے مجھے دو تین دفعہ آنے کی دھمکی دی تھی لیکن تشریف نہیں لائے اگر مل لیتے تو اچھی بات تھی۔حسن نثار نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بالکل درست بات کی ہے کہ اس معاشرے میںا ڑھائی سال میں ان کا کوئی سکینڈل سامنے نہ آنا بڑی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…