تربیلا پاور ہاؤس کے تین یونٹس چلا دئے گئے’بجلی بحالی شروع ہوگئی

10  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی ہے۔این ٹی ڈی سی کے

ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد، جہلم،گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بتدریج بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کی تشکیل ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گدو میں ہفتے رات 11 بج کر 41 منٹ پر فنی خرابی ہوئی  جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکونسی 50سے 0 پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…