مالم جبہ میں مخلوط ڈانس پارٹی کے انعقاد پر LUMSیونیورسٹی کے طلبا پر فحش حرکات کا مقدمہ درج ‎

8  جنوری‬‮  2021

سوات (نیوز ڈیسک) مالم جبہ میں مقامی ہوٹل میں سیاح لڑکوں اور لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی، ایک موقر قومی روزنامہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ہوٹل مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے بعد ان پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ سوات کی وادی مالم جبکہ میں نجی ہوٹل میں سیاحوں کی طرف سے ڈانس پارٹی کی

ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، اس پر پولیس حکام نے نوٹس لیا اور سارے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ مالم جبہ جاویداقبال کی مدعیت میں ہوٹل ایکٹ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ، 33این ڈی ایم اے اور پی آرسی294 کے تحت ہوٹل مالک فضل خان اور منیجر حسنین احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کو حراست کے بعد سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد گلیات اور مری میں بارش اور برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقوں کا رخ کر لیا۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح برفباری دیکھنے گلیات پہنچے، برف کے سفید گالوں کے گرتے ہی سیاحوں نے گلیات کا رخ کر لیا۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے اعداد شمار کے مطابق 28 دسمبر سے 3 جنوری تک ملک کے مختلف حصوں سے 2 لاکھ سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مری کی طرف سے نتھیا گلی میں 23 ہزار 700 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ ایبٹ آباد کی جانب سے نتھیا گلی میں 17400 گاڑیاں داخل ہوئیں۔سیاح گلیات کے حسین موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور سردی میں ایوبیہ چیر لیفٹ کی بھی سیر کرتے نظر آئے،ملکہ کوہسار مری میں صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔دن بھر سیاح مری کے تفریحی مقامات کی سیر کے بعد شام ہوتے ہی مال روڈ پر پہنچ گئے جہاں وہ خوبصورت ٹھنڈے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…