بہاولپور میں 6 افراد کی خاتون کی آبر وریزی کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

8  جنوری‬‮  2021

بہاولپور( آن لائن )بہاولپور میں گذشتہ ہفتے ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جہاں چھ مسلح ملزمان میں گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے لڑکی کی آبرو ریزی کی ۔ تاہم اب اس کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کیس کے حوالے سے بتایا کہ بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں گذشتہ ہفتے

چھ افراد نے والدین اور بھائیوں کے سامنے ایک لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا تھا۔اس واقعہ میں ایک خاتون بھی ملوث ہے جس نے اپنا انتقام پورا کرنے کے لیے لڑکی کی 6 لڑکوں سے عصمت دری کروائی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے علاوہ ازیں دو مزید ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نجمہ، نصیر اور وسیم کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے لڑکی کے بھائی کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پولیس نے اس انسانیت سوز واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا تھا ۔ پولیس کے پاس درج کی گئی ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے بھائی نے مقف اپنایا کہ ملزمان نے اہل خانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اور اس کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور متاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی، خدشہ ہے کہ ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھنانا اقدام کیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران ملک بھر میں لڑکیوں سے آبرو ریزی کے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جنہوں نے شہریوں میں تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…